مدرسہ قاسمیہ بینی آباد کا سرکاری نشان
HOLISTIC ISLAMIC & CONTEMPORARY EDUCATION • نظامِ تعلیم و تربیت

تعلیمی شعبہ جات اور طریقہ کار

صحیح مخارج کے ساتھ قرآن پاک کا حفظ، عصری پرائمری علوم، شبانہ علمی مذاکرات اور اخلاقی تربیت کا ہمہ جہت نظام

CORE DEPARTMENTS • بنیادی شعبہ جات

چار اہم تعلیمی شعبے

✦
۱۷۶ حفاظ فارغین

درجہ حفظ و تجوید القرآن

Department of Hifz & Tajweed

مدرسہ قاسمیہ بینی آباد میں حفظ قرآن و تجوید کا عمدہ اور سخت ترین نظم ہے۔ یہاں طلبہ کو تجوید کی بنیادی اور ضروری قواعد کے ساتھ حفظ کرایا جاتا ہے تاکہ اگر کوئی بچہ حفظ کے بعد تجوید و قرأت کی باضابطہ تعلیم نہ حاصل کر سکے تو بھی اس کی تلاوت درست رہے۔ حفظ کے طلبہ کو روزانہ دینیات اور اردو کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔

✓ تصحیح حروف و مخارج • ✓ قواعد تجوید • ✓ بنیادی دینیات و فقہ • ✓ اردو زبان
۱,۰۵۳ فارغین

شعبہ پرائمری (عصری و دینی علوم)

Primary Contemporary Education

مدرسہ قاسمیہ کے شعبہ پرائمری میں ناظرہ قرآن مجید کے ساتھ دینیات، اردو، ہندی، انگریزی، حساب، اور جغرافیہ و دیگر عصری علوم کی تعلیم درجہ بندی کے ساتھ دی جاتی ہے۔ نصاب تعلیم درجہ پنجم (Class 5) تک ہے، اس نصاب کی تکمیل کے بعد اگر کوئی طالب علم اسکول کی تعلیم حاصل کرنا چاہے تو آسانی کے ساتھ مڈل اسکول کے چھٹے یا ساتویں کلاس میں داخل ہو سکتا ہے۔

✓ ناظرہ قرآن • ✓ انگلش و ہندی • ✓ ریاضی و حساب • ✓ جغرافیہ و جنرل نالج
دیہی پسماندہ بستیاں

شعبہ مکاتب (اطراف و اکناف)

Rural Village Maktab Network

بینی آباد کے اطراف و اکناف میں مسلمانوں کی کچھ ایسی بستیاں بھی ہیں جہاں کے لوگ مالی بحران، غربت، افلاس اور دینی کم ہمتی کی وجہ سے اپنی آبادی میں بچے اور بچیوں کے لیے قرآن کریم اور دین کی تعلیم کے لیے مکتب قائم نہیں کر پاتے تھے۔ نسلوں کے دینی خسارے کو روکنے کے لیے مدرسہ قاسمیہ نے متعدد پسماندہ بستیوں میں باضابطہ مکاتب قائم کیے ہیں۔

✓ پسماندہ بستیوں کی کفالت • ✓ بنیادی ایمانیات کی تدریس • ✓ جہالت و بدعات کا سد باب
کانونٹ و اسکول طلبہ

صباحی و مسائی مکتب

Morning & Evening Shifts

نئی نسل کی عصری علوم اور اسکولوں کی طرف بڑھتی دلچسپی اور قرآن پاک کی تعلیم سے دوری کے پیش نظر، صبح سویرے اسکول، کانونٹ، کوچنگ سینٹر، اور نرسری جانے والے طلبہ و طالبات کے لیے صباحی اور مسائی مکتب کا نظام قائم کیا گیا۔ الحمد للہ اس سے بڑی تعداد میں بچے مستفید ہو رہے ہیں اور ان کا ایمان و عقیدہ محفوظ ہے۔

✓ اسکول کے اوقات کے مطابق دو شفٹیں • ✓ ناظرہ و نماز کی عملی مشق • ✓ مسنون دعائیں
CAMPUS & LEARNING SPACES • تصویری جھلکیاں

امتحانی ہال اور حفظ و تجوید کی نشستیں

✦
تحریری امتحانی ہال امتحانی ہال

سالانہ تحریری امتحانی ہال

تمام درجات کے طلبہ کا منظم تحریری جائزہ اور شفاف تعلیمی نظام

حلقہ حفظ قرآن حفظ قرآن

حلقاتِ حفظ و تجوید القرآن

۱۵ سرگرم حلقات میں طلبہ یومیہ سبق، سبقی اور منزل کی پختگی کرتے ہیں

شبانہ تعلیمی نشست شبانہ مطالعہ

شبانہ تعلیمی نشست و تکرار

عشاء کے بعد اساتذہ کی زیر نگرانی اسباق یاد کرنے اور دہرانے کا عمل

شعبہ حفظ کا تاریخی ہال تاریخی حفظ ہال

شعبہ حفظ کا تاریخی ہال

سفید لباس میں طلبہ کا منظم حلقہ، سبق اور تکرار کی پرانی تعلیمی روایت

پرائمری کلاس میں کتب بینی کلاس روم

پرائمری کلاس میں کتب بینی

ناظرہ، اردو، حساب اور عصری مضامین کی باقاعدہ کلاس روم تعلیم

درسگاہ کے امتحانات اور تلاوت کی ویڈیوز دیکھیں
SPIRITUAL PEDAGOGY • طریقہ کار و نظامِ تربیت

تربیت و کردار سازی کا منفرد طریقہ کار

✦

(ج) سورہ یٰسین کی تلاوت کا اہتمام

فجر کی نماز کے بعد تعلیم شروع ہونے سے قبل تمام اساتذہ و طلباء سورہ یٰسین شریف کی تلاوت کرتے ہیں، ختم تلاوت کے بعد اسلام اور شعائر اسلام کی بقا و تحفظ اور پوری دنیا کے مدارس و مکاتب و روحانی خانقاہیں، ادارے کے ساتھ دامے، درمے، سخنے، قدمے تعاون کرنے والے مخلصین کے لیے خاص دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

(د) دعوت الی اللہ و تبلیغ کا معمول

معلم و متعلم دونوں دعوت و تبلیغ کے لیے ترتیب کے ساتھ علاقے کی بستیوں اور شہروں میں جاتے ہیں، بلکہ اس اہم مقصد کے لیے اساتذہ کرام کی ترتیب بنی ہوئی ہے کہ ہر سال چار ماہ یکے بعد دیگرے اساتذہ تبلیغ میں جاتے ہیں جس کی تنخواہ وضع نہیں کی جاتی، اس کے علاوہ خود اس گاؤں میں ہفتے کا دو گشت ہوتا ہے جس میں اساتذہ، طلبہ اور گاؤں کے لوگ شریک ہوتے ہیں۔

خصوصی نظام • Nightly Halaqat

بعد نمازِ عشاء علمی و اخلاقی مذاکرے کا باقاعدہ عمل

عشاء کی نماز کے بعد دارالاقامہ میں مقیم طلبہ کو مختلف حلقوں و گروپ میں تقسیم کر کے ہر ایک حلقے کا ایک امیر بنا دیا جاتا ہے، اساتذہ کی زیر نگرانی روزانہ مندرجہ ذیل بنیادی دینی امور کا مذاکرہ کرایا جاتا ہے:

(الف) اسلامی عقائد و ۶ کلمے

اسلامی عقائد کی ضروری اور بنیادی چیزیں مع چھ کلمے۔

(ب) ارکانِ اربعہ و احکامِ نماز

فرائض، واجبات، سنن، مستحبات، مکروہات، نماز جنازہ، دعائیں اور عیدین کے احکام۔

(ج) آدابِ معاشرت و اخلاق

آداب طعام، آداب نوم، آداب کلام، آداب مجلس اور سنت نبویہ کے مطابق نشست و برخاست۔

(د) ضروری شب و روز کی دعائیں

صبح و شام کے اذکار اور روزمرہ کی تمام مسنون دعائیں مع مفہوم۔

(و) اسماء باری تعالیٰ کی تحفیظ

اللہ تعالیٰ کے ۹۹ اسمائے حسنیٰ حفظ کرائے جاتے ہیں (بشارتِ دخولِ جنت کے پیش نظر)۔

(ہ) چالیس احادیث کی تحفیظ

نبی کریم ﷺ کی چالیس جامع احادیث مبارکہ کا حفظ اور عملی فہم۔

خطابت و قلم • Literary Society

انجمن اصلاح اللسان

طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے، انہیں درسیات کے علاوہ خارجی مطالعہ کا عادی بنانے، تقریر و تحریر کی مشق اور دعوتی کاموں کے لیے تیار کرنے کے لیے ”اصلاح اللسان“ کے نام سے طلبہ کی ایک انجمن ہے جس کے زیر اہتمام اساتذہ کی نگرانی میں طلبہ باقاعدگی سے تقریر و تحریر کی مشق کرتے ہیں۔

انجمن کے اہم مقاصد

  • عوامی خطابت اور برجستہ گفتگو کی تربیت۔
  • اردو تحریر و انشا اور مضامین نگاری کی صلاحیت کی آبیاری۔
  • خارجی اسلامی کتب کا باقاعدہ مطالعہ اور علمی ذوق کی نشوونما۔
  • میدانِ دعوت میں حکمت و بصیرت کے ساتھ کلام کرنے کا سلیقہ۔