مدرسہ قاسمیہ بینی آباد کا سرکاری نشان
SCHOLARLY TESTIMONIALS & ANTHEM • گواہی و تاثرات

اکابرینِ امت کے تاثرات اور ترانہٴ قاسمیہ

دارالعلوم دیوبند، ندوۃ العلماء، مظاہر علوم اور امارت شرعیہ کے مقتدر علمائے کرام کے تاثرات اور کلامِ مولانا محمد صالح عمر ندوی

مجلسِ وعظ و نصیحت و تاثراتِ اکابر — مدرسہ قاسمیہ بینی آباد
تصویر بڑی کر کے دیکھیں 🔍

علمی و روحانی مجالس — رہنمائی اکابرین و مخلصین

بانی محترم حضرت مولانا عبد الرزاق صاحبؒ اور موجودہ ناظم محترم حضرت مولانا محمد ابوالقمر صاحب قاسمی کی دعوت پر مقتدر شخصیات نے مدرسہ تشریف لا کر طلبہ کو دعاؤں اور قیمتی نصائح سے نوازا۔

VOICES OF ELDERS • اکابر کے تاثرات

اہلِ علم و دانشوروں کے ارشادات

✦

مدرسہ تشریف لانے والے اکابرین قوم و ملت کے تاثرات کے اقتباسات جن سے مدرسہ کی تعلیم و تربیت اور نورانی شب و روز کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے:

”مدرسہ کی تعلیم ونظم دونوں قابل اعتماد ہاتھوں میں ہیں۔“

"Both the education and organizational discipline of this madrasa are in completely trustworthy and capable hands."

س
حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی رحمة الله علیہ سابق مہتمم دارالعلوم (وقف) دیوبند

”مدرسہ قاسمیہ میں تعلیم کے ساتھ تربیت اخلاق کا بھی بہت اچھا نظم ہے جس کے مشاہدے سے بڑا اطمینان اور دلی مسرت ہوتی ہے۔“

"Along with academics, there is exceptional discipline and character training, which gives profound reassurance and inner happiness."

ن
حضرت مولانا محمد نظام الدین صاحب رحمة الله علیہ امیر شریعت خامس، بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ

”یہاں کے ارکان مدرسین و طلبہ نہایت ہی با اخلاق محنتی معلوم ہوئے، طلبہ کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ یہاں تعلیم کے ساتھ تربیت کا بھی اچھا انتظام ہے۔“

"The teaching faculty and students here are remarkably hardworking and ethical; watching the students illustrates the superior upbringing."

ع
حضرت مولانا شیخ عبد الحق صاحب اعظمی رحمة الله علیہ (سابق) شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند

”جسمانی حیات کے لیے تجارت، زراعت، مشینوں اور کارخانوں کی ضرورت ہے، اسی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ علمی و ایمانی حیات کے لیے دینی کارخانوں یعنی مکاتب و مدارس کی ضرورت ہے، یہیں نونہالانِ اسلام کے دلوں کو جلا اور روشنی ملتی ہے دماغوں کی صحیح تربیت ہوتی ہے، مدرسہ قاسمیہ بینی آباد اسی مقصد کے لیے قائم کیا گیا۔“

"Just as physical life requires commerce and agriculture, spiritual and intellectual vitality requires institutions of faith. Madrasa Qasmia Benibad was founded for this precise noble purpose."

ی
حضرت مولانا محمد یونس صاحب جونپوری رحمة الله علیہ سابق شیخ الحدیث، مظاہر علوم سہارنپور، یوپی

”یہ ادارہ دینی تعلیم و تربیت کے اعتبار سے امتیازی شان کا حامل ہے، یہاں کے تربیتی ماحول کو دیکھ کر بڑی مسرت ہوئی، ایسا بہت کم اداروں میں دیکھا گیا ہے۔“

"This institution possesses distinguished prestige in Islamic education and character-building; such a pure moral environment is rare."

ا
حضرت مولانا اظہار الحق صاحب مظاہری ناظم جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں، سیتامڑھی

”مدرسہ قاسمیہ بینی آباد ایک گوشے میں پوری محنت اور جد و جہد کے ساتھ اشاعتِ تعلیمِ دین میں ہمہ تن مصروف ہے اور اطراف کے بچوں اور نوجوانوں کو دینی تعلیم سے مالا مال کر رہا ہے اور جس علاقے میں قائم ہے اس علاقے سے جہالت کی تاریکی کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہے۔“

"Madrasa Qasmia Benibad is wholeheartedly dedicated to propagating religious learning, enriching youth and actively removing the darkness of ignorance."

ظ
حضرت مفتی ظفیر الدین صاحب مفتاحی رحمة الله علیہ سابق مفتی اعظم، دارالعلوم دیوبند

”یہ مدرسہ قرآن کریم کی قابلِ قدر خدمت انجام دے رہا ہے، تعلیم و تربیت کا انتظام اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو دیکھ کر مسرت ہوئی۔“

"This madrasa renders meritorious service to the Holy Quran; witnessing the educational activities gave me deep contentment."

ع
حضرت مولانا عبد اللہ صاحب معروفی قاسمی استاد تخصص فی الحدیث، دارالعلوم دیوبند

”مدرسہ کو دیکھنے کا موقع ملا اور یہاں کے ذمہ داروں کے ساتھ بیٹھنے کا بھی۔ مدرسہ کو اچھے مدرسین اور علاقہ کے دین دار اور اہل خیر کا تعاون حاصل ہے۔ یہ اس علاقہ کے لیے مینارہٴ نور کی حیثیت رکھتا ہے۔“

"Blessed with pious educators and generous benefactors, this institution truly stands as a minaret of illumination for the entire region."

ن
حضرت مولانا نذر الحفیظ صاحب ندوی عمید کلیۃ اللغۃ العربیۃ، ندوۃ العلماء لکھنؤ

”بہار میں قرآن صحیح پڑھنے کے لیے جن چند جگہوں پر خاص اہتمام ہے ان میں ایک نمایاں درسگاہ یہ مدرسہ بھی ہے، طلبہ کے قیام و طعام کا انتظام اطمینان بخش اور تعلیم کے ساتھ تربیتِ اخلاق قابلِ رشک ہے۔ مختصر مدت میں مدرسہ نے ہر طرح ترقی کی ہے اور تیز رفتاری سے شاہ راہِ ترقی پر گامزن ہے۔“

"Among the select centers in Bihar devoted to pristine Quranic recitation, this madrasa stands out prominently. In a brief period, it has advanced remarkably."

ث
حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ صاحب قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ، بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ (پٹنہ)

”بے دینی اور ضلالت کے دورِ فتن میں یہ مدرسہ قرب و جوار میں اسلامی قندیل کی حیثیت رکھتا ہے، عرفیؔ کا یہ شعر مدرسہ کے قابل ستائش کارناموں کا مظہر ہے:
یک چراغست دریں خانہ کہ از پرتوِ آں
ہر کجا می نگرم انجمنے ساختہ است
“

"In an age of irreligion, this madrasa is an Islamic lantern. As Urfi's verse captures: 'One candle burns within this chamber, yet by its radiance, wherever I look, an illuminated assembly has formed.'"

م
جناب محمد اسحاق صاحب نائب صدر انجمن مفید الاسلام، نور علی لین، کلکتہ
POETIC HERITAGE • مکمل کلام

ترانہ: مدرسہ قاسمیہ بینی آباد مظفر پور

نتیجہ فکر: حضرت مولانا محمد صالح صاحب عمر ندوی
شعر نمبر ۱ از ۱۴
شعر ۱

یہ اہلِ قرآں کی کشتی ہے یہ رحمتِ حق کی بستی ہے

قرآں سے ہدایت ملتی ہے قرآں سے روشن ہستی ہے

This is the ship of the People of Quran, a settlement of Divine Mercy; From Quran flows all guidance, and human existence is enlightened by its light.

شعر ۲

ہر صبح یہاں کی تابانی ہر شام یہاں کی نورانی

گونجے ہے صدایاں قرآنی ہر ذرہ یہاں کا عرفانی

Every morning here is resplendent, every evening radiant with divine light; Quranic echoes resonate continuously, and every dust-particle breathes gnosis.

شعر ۳

ہم نغمہ سرائے مصعبؓ ہیں ہم بلبلِ گلشنِ ارقمؓ ہیں

ہم خلقِ خدا میں افضل ہیں ہم زخمِ امم کے مرہم ہیں

We chant the melodies of Mus'ab (RA), we are the nightingales of the garden of Arqam (RA); We serve as the noble among mankind, applying healing balm to the wounds of nations.

شعر ۴

ہم صدقِ صفا کے پیکر ہیں تحفیظِ قرآں کے زیور ہیں

ہم نقشِ سلف کے خوگر ہیں ہم لشکرِ اہلِ خیبر ہیں

Embodiments of truth and purity, adorned with the crown of Quranic memorization; Accustomed to the noble paths of the Aslaaf, carrying the valiance of Khaybar's warriors.

شعر ۵

ہم شمع فروزاں کرتے ہیں توحید کی ہر محفل کیلئے

ہم سیفِ خدا بن جاتے ہیں خاشاکِ خسِ باطل کیلئے

We kindle the vibrant flame of Tawheed for every assembly of humanity; We stand as the sword of truth against the worthless weeds of falsehood.

شعر ۶

ہم سن کی میلی دنیا میں فاروقؓ صفت بن جاتے ہیں

اصلاحِ امت کی خاطر صدیقؓ صفت بن جاتے ہیں

In a world soiled with moral dust, we uphold the resolute justice of Farooq (RA); And for the reformation of this Ummah, we embody the truthful dedication of Siddiq (RA).

شعر ۷

دل میں اک بے زاری تھی ایمان و دیں سے بھی دوری تھی

کلمہ حق کے پردے میں قرآں سے دوری تھی

A time when despair prevailed and hearts drifted from the warmth of faith; When beneath empty claims, life remained severed from the Quran's direct guidance.

شعر ۸

جو حفظِ قرآں یاں کرتے ہیں وہ دعوتِ حق بھی دیتے ہیں

اصلاحِ امم ہم کرتے ہیں ہم اِنَّ صَلَاتِی کہتے ہیں

Those who memorize the Quran here also carry the mantle of calling mankind towards truth; Reforming societies while proclaiming: 'Truly, my prayer and sacrifice are for Allah alone.'

شعر ۹

رزاق قلندر آتا ہے شبیر صفت بن جاتا ہے

سنت کا دیا جب جلتا ہے بدعت کا دیا بجھ جاتا ہے

When our founder Maulana Abdul Razzaq stepped forth with spiritual devotion, he bore the resolute steadfastness of Shabbir; As the lamp of Sunnah is kindled, the deceitful flare of bid'ah is extinguished.

شعر ۱۰

روشن ہے عارف کے دم سے اے قاسم تیری لوح جبیں

راجا کی کاوش کے باعث چمکی ہے تیری شکلِ حسیں

Radiant through the breath of spiritual knowers, O Qasmi institution! And through the devotion of Raja Babu (Nasr-ul-Islam), your graceful form shone with beauty.

شعر ۱۱

بے حرص ہوں، بے خوف و خطر عبدال نے لگائی تن من دھن

جو قمر نے دی ہے خونِ جگر ہے فخرِ چمن وہ نورِ گگن

Selfless and fearless, Maulana Abdul Razzaq invested life, wealth, and soul; And with the heartfelt lifeblood offered by Maulana Abul Qamar, this garden bloomed under celestial light.

شعر ۱۲

شاہیں کی نظر وہ رکھتے ہیں وہ فکرِ غزالی رکھتے ہیں

جو طاقِ حرم میں روشن ہے وہ شمعِ نظامی جلاتے ہیں

They possess the elevated gaze of the falcon, and the profound depth of Imam Ghazali's thought; Kindling in the alcove of the sanctuary the radiant lamp nurtured by Nizamuddin.

شعر ۱۳

وہ جتنے فدائی ہیں تیرے امداد و اعانت کرتے ہیں

وہ محسنِ قوم و ملت ہیں ایثار سے خدمت کرتے ہیں

All those who love you dearly and extend generous assistance and donations; They are the true benefactors of the Ummah, serving with supreme selflessness.

شعر ۱۴

صالح کی تمنا ہے خالق یہ گلشنِ بینی شاد رہے

شاداب رہے آباد رہے یاں اہل چمن بھی شاد رہے

It is Salih's heartfelt prayer: O Creator! May this blessed garden of Benibad forever flourish, evergreen, thriving, and granting eternal joy to all who seek its shelter!