مدرسہ قاسمیہ بینی آباد کا سرکاری نشان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
تعارف و خدمات اور اکابرین کے تاثرات • شعبہ اشاعت

دینی و ایمانی حیات کا مضبوط قلعہ اور علم و عمل کا روشن مینار

شمالی بہار کے مشہور و بافیض عالم دین، داعی الی اللہ حضرت مولانا عبد الرزاق صاحب قاسمی رحمة الله علیہ کے مقدس ہاتھوں باگمتی ندی کے کنارے قائم شدہ عظیم الشان دینی و تربیتی مرکز جو پچھلے ۳۲ سالوں سے نئی نسل کے ایمان و اخلاق کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔

مدرسہ قاسمیہ بینی آباد کا سالانہ جلسہ و اجتماع
مرکزی ہال میں طلبہ، اساتذہ اور معززین کا سالانہ اجتماع بڑا منظر دیکھیں 🔍
176+
کل حفاظ کرام و فارغین
Huffaz-ul-Quran Graduates
1,053+
فارغین شعبہ دینیات
Diniyat Academic Alumni
432
زیر تعلیم طلبہ و طالبات
120 Boarding + 312 Day Scholars
14
مخلص اساتذہ و ملازمین
Dedicated Faculty & Staff
CAMPUS & MULTIMEDIA TOUR • کیمپس و ویڈیو جھلکیاں

مدرسہ قاسمیہ کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیاں

✦

اصل ویڈیوز اور کیمپس تصاویر کے ذریعے مدرسہ کی روزمرہ زندگی، صبح کی دعائیہ اسمبلی، حلقاتِ حفظ اور امتحانات کا براہ راست مشاہدہ فرمائیں:

طلبہ کی اسمبلی
01:28 ویڈیو منظر

طلبہ کا صبح کا اسمبلی اور نظم و ضبط

Morning Assembly & Campus Discipline

کشادہ صحن میں سفید لباس میں ملبوس طلبہ کی باوقار قطاریں، اساتذہ کی رہنمائی اور یومیہ دعائیہ و تربیتی آغاز۔

حلقہ حفظ قرآن
01:23 ویڈیو منظر

شعبہ حفظ و تجوید میں تلاوتِ کلام اللہ

Quranic Recitation & Tajweed Session

استاد محترم کے سامنے دائرے میں بیٹھے طلبہ صحیح مخارج کے ساتھ کلام الٰہی یاد کرتے اور سناتے ہوئے۔

اساتذہ کرام کی جماعت اساتذہ کرام

مخلص اساتذہ و مربیین کی باوقار جماعت

۱۴ مخلص اساتذہ کرام طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت کے لیے شب و روز کوشاں

تحریری امتحانی ہال امتحانی نظام

سالانہ و ششماہی تحریری امتحانات

عصری علوم اور دینی مضامین کا کڑی نگرانی میں منظم تحریری جائزہ

حلقہ حفظ قرآن حفظِ قرآن

۱۵ سرگرم حلقاتِ حفظ و تجوید

۱۷۶ سے زائد حفاظ کرام فارغ ہو چکے ہیں اور موجودہ طلبہ تسلسل سے زیر تعلیم ہیں

تمام تصاویر، ۴ ویڈیوز اور ۲۴ صفحات کا کتابچہ دیکھیں
FOUNDATIONAL MISSION • مقاصد اور نصب العین

مدرسہ قاسمیہ بینی آباد کے تین بنیادی مقاصد

✦

بانی مدرسہ حضرت مولانا عبد الرزاق صاحب قاسمی نور اللہ مرقدہ نے اس ادارے کی بنیاد تین عظیم اور ہمہ جہت مقاصد کو سامنے رکھ کر رکھی:

(1) تعلیم دین

Divine Education

جو ہر قوت کا سرچشمہ اور ہر طاقت کا میگزین ہے اور دعوت الی اللہ کے مقدمات میں سب سے بنیادی ستون ہے۔ صحیح قرآن مجید، تجوید، احادیث نبویہ اور اخلاقیات کی پختہ بنیاد۔

The fountainhead of spiritual vitality and the indispensable bedrock for all dawah and communal enlightenment.

(2) دعوت الی اللہ

Prophetic Outreach & Dawah

جو سوا لاکھ انبیاء کرام علیہم السلام کی بعثت کا مقصد اور اس امت محمدیہ کا حقیقی نصب العین ہے۔ اساتذہ و طلبہ کا ہفتہ واری گشت اور ہر سال اساتذہ کا ۴ ماہ دعوت میں وقت لگانا۔

The mission of over 124,000 Prophets; engaging teachers and students in regular community visits and annual four-month dawah expeditions.

(3) اصلاح معاشرہ

Social Reformation & Uplift

جو وقت کا سب سے اہم ترین تقاضا ہے، ورنہ قوم مسلم تباہی و بربادی اور افلاس و ہلاکت کے عمیق غار میں گر جائے گی۔ بدعات و رسومات کا خاتمہ اور اسلامی اقدار کا احیاء۔

The urgent social necessity to safeguard the community from moral decline, poverty, and loss of identity through proactive ethical reform.

فوری تعمیراتی ضرورت • Urgent Construction Appeal

مغربی جانب زیر تعمیر عمارت کی تکمیل اور مدرسۃ البنات کا قیام

مدرسہ میں مسلسل بڑھتی ہوئی طلبہ کی تعداد اور بچیوں کی مستقل دینی تعلیم (مدرسۃ البنات) کے لیے مغربی جانب کثیر منزلہ درسگاہ کا کام جاری ہے۔ صاحب خیر حضرات اپنے یا اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے صدقہ جاریہ کے طور پر ایک کمرے یا تعمیراتی سامان کے اخراجات کا کفیل بن سکتے ہیں۔

کمرے کی مکمل تعمیر کا خرچ: ۴,۰۰,۰۰۰ روپے (4 Lakhs) A permanent classroom sponsorship as perpetual charity (Sadaqah Jariyah) for self or deceased parents.
تعمیراتی فنڈ میں حصہ لیں
مدرسہ کی زیر تعمیر عمارت
مدرسہ کی زیر تعمیر درسگاہ کا منظر بڑا منظر دیکھیں 🔍
ACADEMIC FRAMEWORK • تعلیمی شعبہ جات

دینی و عصری علوم کا متوازن اور پاکیزہ نظام

✦
مرکزی شعبہ

درجہ حفظ و تجوید

Tahfeez-ul-Quran & Tajweed

تجوید کی بنیادی و ضروری قواعد کے ساتھ حفظ قرآن کا عمدہ نظم۔ تاکہ ہر طالب علم کی تلاوت درست و باقاعدہ مخارج کے ساتھ ہو اور ساتھ ساتھ دینیات و اردو کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔

تفصیلات ملاحظہ فرمائیں
عصری علوم

شعبہ پرائمری (عصری علوم)

Primary Contemporary Education

ناظرہ قرآن کے ساتھ ساتھ دینیات، اردو، ہندی، انگریزی، حساب، جغرافیہ کی درجہ پنجم (Class 5) تک معیاری تعلیم، جس کی تکمیل کے بعد طلبہ بآسانی مڈل و ہائی اسکول کے ۶ویں اور ۷ویں درجے میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

تفصیلات ملاحظہ فرمائیں
دیہی خدمات

شعبہ مکاتب (اطراف و اکناف)

Rural Maktabs Outreach Network

گرد و پیش کی پسماندہ مسلم بستیوں میں جہاں غربت و بے توجہی کے باعث بچے بنیادی دینی تعلیم سے محروم تھے، وہاں مکاتب کا قیام تاکہ نونہالان قوم کا ایمان محفوظ رہے۔

تفصیلات ملاحظہ فرمائیں
اسکول طلبہ

صباحی و مسائی مکتب

Morning & Evening School Shifts

عصری اسکولوں، کانویںٹ، اور نرسری میں پڑھنے والے مسلم بچوں کے لیے صبح اور شام کے خصوصی اوقات میں بنیادی ایمانیات، دعائیں اور قرآن پاک سکھانے کا مضبوط نظم۔

تفصیلات ملاحظہ فرمائیں
TESTIMONIALS • اکابرین کے تاثرات

اکابرین امت و جید علماء کرام کے گراں قدر تاثرات

✦

”مدرسہ کی تعلیم ونظم دونوں قابل اعتماد ہاتھوں میں ہیں۔“

"Both the educational standard and organizational administration of this Madrasa are in completely trustworthy and capable hands."

س
حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی رحمة الله علیہ سابق مہتمم دارالعلوم (وقف) دیوبند

”مدرسہ قاسمیہ میں تعلیم کے ساتھ تربیت اخلاق کا بھی بہت اچھا نظم ہے جس کے مشاہدے سے بڑا اطمینان اور دلی مسرت ہوتی ہے۔“

"Alongside academics, there is exceptional discipline and character training at Madrasa Qasmia, which gives deep reassurance and inner joy."

ن
حضرت مولانا محمد نظام الدین صاحب رحمة الله علیہ امیر شریعت خامس، بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ

”یہاں کے ارکان مدرسین و طلبہ نہایت ہی با اخلاق محنتی معلوم ہوئے، طلبہ کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ یہاں تعلیم کے ساتھ تربیت کا بھی اچھا انتظام ہے۔“

"The teachers and students here are remarkably hardworking and cultured; observing the students confirms the high level of moral upbringing."

ع
حضرت مولانا شیخ عبد الحق صاحب اعظمی رحمة الله علیہ سابق شیخ الحدیث، دارالعلوم دیوبند

”مدرسہ کو اچھے مدرسین اور علاقہ کے دین دار اور اہل خیر کا تعاون حاصل ہے۔ یہ اس علاقہ کے لئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتا ہے۔“

"Blessed with pious educators and community benefactors, this madrasa truly stands as a minaret of divine light for the entire region."

ن
حضرت مولانا نذر الحفیظ صاحب ندوی عمید کلیۃ اللغۃ العربیۃ، ندوۃ العلماء لکھنؤ
تمام ۲۶ اکابرین کے تفصیلی تاثرات و ترانہ پڑھیں
DIRECT CONTRIBUTIONS • کھاتے کی تفصیلات

مدرسہ کے بینک اکاؤنٹ اور تعاون کی معلومات

رقم ارسال کرنے کے بعد نیچے درج فون نمبرات پر رابطہ فرما کر رسید ضرور حاصل کر لیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔

اکاؤنٹ نام (A/C Name) Madarasa Quasmia Benibad
اکاؤنٹ نمبر (A/C Number) 11893574067
آئی ایف ایس سی (IFSC) SBIN0008393
بینک و برانچ (Bank & Branch) State Bank of India (SBI), Kanta Branch, Muzaffarpur
رابطہ نمبرات (Helplines) 9576649524 / 9939290960